فیصل واوڈا 19

عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100فیصد آگے نکل گئے، فیصل واوڈا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100فیصد آگے نکل گئے ، 90 یا180 دنوں میں گورنر راج اورایمرجنسی ختم ہوتے نہیں دیکھ رہا۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ اس وقت کسی سیاسی جماعت کے پاس پولیٹیکل کیپیٹل نہیں، تھوڑا یا زیادہ ملک میں اب ہرکسی کو کام کرنا ہوگا، وزیراعظم کی موجودہ کارکردگی کو سراہتا ہوں۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ یہ پارٹ ون ہے، پارٹ ٹو اورتھری بھی آئیگا، مزیدگورنر راج، مارشل لا یا صدارتی نظام آتانظرنہیں آرہا۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کیاگر کچھ تحفظات ہیں تو حکومت انہیں دور کرے، 90 یا180 دنوں میں گورنر راج اور ایمرجنسی ختم ہوتے نہیں دیکھ رہا۔انہوںنے کہاکہ ملک مثبت جمہوریت کی جانب گامزن ہوچکا، سینیٹرشپ کے لیے مجھے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے ووٹ دیا، ن لیگ نے مجھے ووٹ نہیں دیا، ان کے ساتھ میرا دور دور تک تعلق نہیں۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں