عمر شریف 160

عمر شریف کی طبیعت بہتر ہے، زریں عمر

برلن (رپورٹنگ آن لائن)اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے کہاہے کہ عمر شریف کی طبیعت بہتر ہے، جرمنی میں قیام کے بعد (آج) جمعرات کی صبح امریکا روانگی متوقع ہے۔عمر شریف کی اہلیہ زریں غزل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز عمر شریف کا مزید معائنہ کر رہے ہیں، ڈاکٹرز نے مزید ٹیسٹ کرنے کا بھی کہا ہے۔

اہلیہ عمر شریف نے کہا کہ امریکا میں عمر شریف کے ڈاکٹر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔زریں غزل نے کہا کہ جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کا شکریہ ادا کرتی ہوں، پاکستان کے قونصل جنرل زاہد حسین نے بھی عمر شریف کی عیادت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں