عثمان طارق 37

عثمان طارق نے انگلش کاؤنٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستانی کرکٹر عثمان طارق نے انگلش کاؤنٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت وہ 2026 کے وٹالٹی بلاسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

واروکشائر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عثمان طارق بطور غیر ملکی کھلاڑی ’واروکشائر بیئرز‘ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

اس موقع پر عثمان طارق نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ واروکشائر کا حصہ بننے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔واروکشائر ٹیم وٹالٹی بلاسٹ میں اپنا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلے گی، جہاں عثمان طارق ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزید برآں، وٹالٹی بلاسٹ کے اختتام کے بعد عثمان طارق برمنگھم فینکس کی جانب سے دی ہنڈرڈ میں بھی شرکت کریں گے، جو ان کے کیریئر کے لیے ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں