تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر ایران اور لبنان کے قومی پرچموں کی ایک تصویر شیئر کر کے دشمنوں کو واضح پیغام دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ایران اور لبنان کے پرچم ایک دوسرے کے ساتھ دکھائے گئے ہیں، یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغنے کی اپنی کارروائی کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر ہونے والے مہلک اسرائیلی حملے کا جواب قرار دیا ہے، اور خبردار کیا ہے کہ اسرائیل لبنان پر حملے روک دے، ورنہ نتائج مزید تباہ کن ہوں گے۔









