سونے اور چاندی 13

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بڑی کمی ہوئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 128 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 156 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 973 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 325 روپے کی کمی سے 6 ہزار 578 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 279 روپے کی کمی سے 5 ہزار 639 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں