سلمان اکرم راجہ 11

عوام کو بتایا جا رہا ہے کہ تمہاری کوئی حیثیت نہیں’سلمان اکرم راجہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ علیمہ خان کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے، اس کے ذریعے عوام کو اعلان کرکے بتایا جا رہا ہے کہ تمہاری کوئی حیثیت نہیں، صرف کسی اندیشے کی بنیاد پر کسی کے بنیادی حقوق چھین لینا کہاں کا انصاف ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سفاکیت کی تمام حدیں عبور کر دی گئی ہیں، علیمہ خان کی نظر بندی کو 9روز گزر چکے ہیں، ہم عدالتوں سے استدعا کرتے ہیں کہ انصاف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خاندان نے مثال قائم کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کو مذاکرات کا اختیار دیا ہے، تاہم میرے علم میں نہیں کہ اس وقت بیک چینل پر کوئی کام کر رہا ہے یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں