ڈبلیو ایچ او 104

عالمی ادارہ صحت نے مصنوعی مٹھاس کو مضر صحت قرار دیدیا

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)عالمی ادارہ صحت نے مصنوعی مٹھاس کو مضر صحت قرار دے دیا۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مصنوعی میٹھے کیمیکلز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق مصنوعی میٹھے کیمیکلز وزن گھٹانے میں قطعا مددگار نہیں ہیں، مصنوعی میٹھے کیمیکلز کا استعمال دل کی بیماری کا رسک بڑھاتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق مصنوعی میٹھے کیمیکلز کا استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس کا رسک بھی بڑھاتا ہے ، ان کی کوئی غذائی افادیت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں