ٹرمپ 21

صدر ٹرمپ کو ایران کیخلاف مزید حملوں کے معاملے پر شدید دباؤ کا سامنا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکا کے سابق سفیر ہنری اینشر نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت ایران کے خلاف مزید حملوں کے معاملے پر دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ کوئی بھی فوجی آپشن مؤثر یا بہتر نظر نہیں آتا۔

ہنری اینشر نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر ٹرمپ بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہیں اور وہ ناکام ہو جاتی ہے یعنی ایران اپنے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں لاتا تو انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ محدود کارروائی کرتے ہیں تو پھر بھی انہیں تنقید کا سامنا ہوگا، ایک طرف جنگ مخالف حلقوں کی جانب سے اور دوسری طرف اپنے ان حامیوں کی طرف سے جو چاہتے ہیں کہ ‘کام مکمل کیا جائے۔

سابق سفیر نے کہا کہ اگرچہ ٹرمپ عوامی سطح پر یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ ان کے پاس مزید فوجی کارروائی کا اختیار موجود ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسا کوئی قدم غالباً زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہوگا جبکہ اس کی قیمت بہت بھاری پڑ سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا میرے خیال میں اب فوجی حملوں کے امکانات پہلے کے مقابلے میں کم ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں