نیتن یاہو 17

صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کا رابطہ، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا رابطہ ہوا، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو ہوئی۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے گفتگو کے دوران ایران کے ساتھ زیر غور مفاہمتی یادداشت اور مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ اسرائیل اس مفاہمتی یادداشت کا فریق نہیں تاہم نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کے عزم کو سراہا ہے کہ حتمی معاہدے میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اہم اقدامات شامل ہوں گے۔

ٹرمپ نے عزم ظاہر کیا کہ ایران کی افزودہ یورینیم کا مکمل خاتمہ ہوگا، افزودگی کی بنیادی تنصیبات کو غیر فعال بنایا جائے گا، میزائل سازی کی صلاحیت پر پابندی عائد کی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطے میں ایران کے اتحادی گروہوں کی حمایت کا خاتمہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں