صدر مملکت 116

صدر مملکت کا صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات کا نوٹس، وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات کا نوٹس لےتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

صدر مملکت نے صحافیوں کے خلاف ہراساں کرنے اور تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا،عارف علوی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات عدم برداشت کی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں ، جمہوریت کے مستقبل کے ساتھ ساتھ اظہار رائے کی آزادی دونوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں