ہیلن میرن 11

صحت کیلئے مشورے ڈاکٹرز سے نہیں، اے آئی سے لیتی ہوں، ہالی ووڈ اداکارہ ہیلن میرن

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)81سالہ معروف ہالی ووڈ اداکارہ ہیلن میرن نے انکشاف کیا ہے کہ میں صحت سے متعلق مشورہ لینے کے لیے ڈاکٹرز کے پاس جانے کے بجائے مصنوعی ذہانت(اے آئی)سے مدد لیتی ہوں۔ہیلن میرن نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران اپنی نئی فلم اے ٹیلنٹ فار مرڈر کے پروموشنل ایونٹ کے دوران اپنے انٹرویو میں بتایا کہ میں صحت کے معاملے میں اپنے ساتھی اداکاروں کے برعکس بہت کم فکر مند رہتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں ڈاکٹرز کے پاس جانے سے مکمل طور پر گریز کرتی ہوں اور جب صحت سے متعلق کوئی سوال پوچھنا ہو تو اے آئی سے مدد لے لیتی ہوں۔ادکارہ نے اے آئی کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اے آئی صحت سے متعلق معمولی مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مددگار ہے۔انہوں نے اپنی صحت برقرار رکھنے کے لیے متوازن غذا اور ورزش کو بھی اہم قرار دیا۔ہیلن میرن نے یہ بھی بتایا کہ میں نے کینیڈین ایئر فورس کیایکس بی ایکس ورزش کا معمول تقریبا 60 برس سے اپنایا ہوا ہے، جس میں روزانہ تقریبا 12 منٹ لگتے ہیں۔

واضح رہے کہ طبی ماہرین عمومی طور پر صحت سے متعلق اہم یا سنگین مسائل میں اے آئی کو ڈاکٹر کا متبادل سمجھنے کے بجائے اسے صرف معلوماتی معاون کے طور پر استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اے آئی کی جانب سے فراہم کردہ معلومات میں غلطی کا امکان موجود رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں