طارق فضل چودھری 19

شہدا کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے دہشت گردی کے شکار تمام بے گناہ انسانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وحشت کا نشانہ بننے والے تمام افراد کے خاندانوں کا دکھ ناقابل بیان ہے ،شہدا کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

جمعے کو دہشت گردی کے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کا دکھ ناقابلِ بیان ہے، شہدا کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قیمتی جانوں کی قربانیاں دی ہیں، ہماری مسلح افواج، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں کی قربانیاں اس عزم کی گواہ ہیں کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی مذہب، قوم یا خطے کی نمائندگی نہیں کرتی، عالمی برادری کو مل کر انتہا پسندی، دہشت گردی اور اس کے معاون نیٹ ورکس کے خلاف مثر اور متحد کارروائی کرنا ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ متاثرین اور شہدا کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہماری دلی ہمدردی اور یکجہتی ہے، پرامن، محفوظ اور دہشت گردی سے پاک دنیا ہمارا مشترکہ مقصد ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں