شہباز شریف 20

شہباز شریف کی بھارتی حمایت یافتہ فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کی پذیرائی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبہ بلوچستان کے اضلاع، کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزم استحکام کے ویڑن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ۔

وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 8 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ عزم استحکام کے ویڑن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں