شوکت یوسفزئی 13

شوکت یوسفزئی نے اختیار ولی کا الزام مضحکہ خیز قرار دے دیا

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے اختیار ولی کے 4 ارب کا سونا نکالنے کے الزام کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔پشاور سے جاری بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف نیا بیانیہ گھڑا جا رہا ہے، 80 فیصد سونا افغانستان اسمگل ہونے کا الزام سنگین ہے۔انہوں نے کہا کہ اختیار ولی کا 4 ارب کا سونا نکالے جانے کا الزام مضحکہ خیز ہے،

مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر قانونی کان کنی کے الزامات کے ثبوت سامنے لائے جائیں۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان نے کہا کہ صوبے کی پورے سال کی آمدن صرف 150 ارب روپے ہے، روزانہ 4 ارب آمدن ہو تو ٹھیکہ اختیار ولی کو دے دینا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ اتنی آمدن ہوتی تو خیبر پختونخوا پیرس بن چکا ہوتا، معدنی وسائل سے آمدن بڑھانا غیر قانونی نہیں، سائنسی بنیادوں پر کان کنی کیلئے سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں