بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) عالمی ادارہ برائے املاکِ دانش نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پہلے “انوویشن سٹیز” ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کیا۔ چین کے شہر شنگھائی، بیلجیم کے شہر شارلروا اور برطانیہ کے شہر لیورپول، یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے شہر بن گئے۔
عالمی ادارہ برائے املاکِ دانش نے رواں سال “انوویشن سٹیز” ایوارڈز کا باضابطہ آغاز کیا، جس کا مقصد رکن ممالک کے ان شہروں کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہنا ہے جو تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اور جدت پر مبنی ترقی کو فروغ دے کر شہری تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ان ایوارڈز نے وسیع پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے۔









