شی جن پھنگ 13

شمالی کوریا میں چینی صدر کے اعزاز میں خصوصی ثقافتی تقریب کا انعقاد

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور ریاستی امور کمیشن کے چیئرمین کم جونگ اُن اور ان کی اہلیہ ری سول جو کے ہمراہ پیانگ یانگ اسپورٹس کمپلیکس میں شمالی کوریا کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ایک خصوصی ثقافتی پروگرام دیکھا۔

منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق جوش و خروش اور شاندار انداز سے پیش کیے گئے اس پروگرام میں چین اور شمالی کوریا کے عوام کے درمیان گہری دوستی اور روایتی تعلقات کی بھرپور عکاسی کی گئی۔ فنکاروں نے گیتوں، رقص اور دیگر پرفارمنسز کے ذریعے صدر شی جن پھنگ کے سات برس بعد دوبارہ شمالی کوریا کے دورے کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی مخلصانہ خواہش کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں