جنت مرزا 18

شادی شدہ لوگوں کے حالات دیکھ کر شادی کرنے دل ہی نہیں کرتا،جنت مرزا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا نے شادی سے متعلق سوال کرنے والے مداح کو دو ٹوک جواب دے دیا۔ جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا ہے۔اس دوران ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ آپ شادی کب کریں گی؟

انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے خود بھی نہیں پتہ، آج کل شادی شدہ لوگوں کے حالات دیکھ دیکھ کر شادی کرنے کا دل ہی نہیں کرنا، اتنا ظلم۔جنت مرزا نے لکھا ہے کہ اچھی خاصی زندگی شادی کے بعد خراب ہو جاتی ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ شادی کے بارے میں جلد بازی کرنے سے بہتر ہے آرام سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں