امیر مقام 14

سید علی گیلانی کی بے مثال جدوجہد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کی تحریک میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، امیر مقام

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نیتحریک آزادی کشمیر کے نامور بزرگ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی لازوال خدمات اور جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

سید علی گیلانی کی پانچویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے انہیں ایک عظیم رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارتی ریاستی جبر اور ظلم و تشدد کے باوجود غیر معمولی صبر، استقامت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ سید علی گیلانی کی بے مثال قربانیاں کشمیری نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہیں اور ان کی جدوجہد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کی تحریک میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام آج بھی سید علی گیلانی کے دئیے ہوے نعرے ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے پر قائم رہتے ہوے اپنی وابستگی اورجذبات کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے جائز حق اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔وفاقی وزیر نے اقوام متحدہ پرزور دیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کانوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا جائز حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔انجینئرامیر مقام نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں