حمزہ شہباز شریف 13

سیاسی جماعتیں بروقت بلدیاتی انتخابات کروا لیتیں تو نئے صوبوں کا ایشو اس طرح سامنے نہ آتا’حمزہ شہباز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے درمیان بامعنی ڈائیلاگ ناگزیر ہے،سیاسی جماعتیں اگر بروقت بلدیاتی انتخابات کروا لیتیں تو نئے صوبوں کا ایشو اس طرح سامنے نہ آتا۔

سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے صحافتی تنظیم پیما کے وفد نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت نئے صوبوں اور بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے ساتھ ہی ہونے چاہئیں تاکہ نچلی سطح تک جمہوری نظام موثر انداز میں کام کرسکے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلی حمزہ شہباز نے بیوروکریسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی نے حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کر دئیے ہیںعلاوہ ازیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنما ملک ندیم کامران مرحوم کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

حمزہ شہباز شریف نے ملک ندیم کامران کی جمہوریت ،عوام اور پارٹی کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا دنیا سے چلے جانا ناقابل بڑا نقصان ہے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفرد وس میں اعلیٰ مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں