شہباز شریف 9

وزیراعظم شہباز شریف کی جورجیا میلونی کو اٹلی کی طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے پر مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی کو جنگِ عظیم دوم کے بعد مسلسل طویل عرصے تک اٹلی کی وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اپنی قابل قیادت کے ذریعے انہوں نے اٹلی کی ترقی اور عالمی سطح پر اس کے بڑھتے ہوئے مقام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور اٹلی کے تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے آنے والے برسوں میں بھی جورجیا میلونی کی مسلسل کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں