سشانت سنگھ 106

سی بی آئی سشانت سنگھ کیس میں تحقیقات کیلئے گوگل اور فیس بک سے رابطے کا فیصلہ

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)معروف بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس میں مزید تحقیقات کے لیے بھارتی ایجنسی سی بی آئی نے گوگل اور فیس بک سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی آئی نے اداکار سشانت سنگھ کے کیس میں جاری تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے۔سی بی آئی نے اداکار کے سوشل میڈیا اکائونٹس سے ڈیلیٹ کیے گئے ڈیٹا کو حاصل کرنے کیلئے گوگل اور فیس بک سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سی بی آئی ڈیلیٹ کیے گئے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کیلئے فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹر سے قانونی معاونت کے معاہدے کے تحت رابطہ کرے گی۔دوسری جانب سشانت سنگھ کے اہلخانہ کے وکیل نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے سی بی آئی نے یاب مزید تحقیقات کیلئے فیس بک اور گوگل سے رابطہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں