اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی اپنی کابینہ کے لوگ ہم سے رابطہ کرتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ خدارا کوئی راستہ نکالیں لیکن سہیل آفریدی کے سخت گیر رویے کی وجہ سے معاملہ حل ہوتا نظر نہیں آ رہا۔
ایک انٹرویومیں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان اور پارٹی کے دیگر لوگ چاہتے ہیں کہ رابطے ہوں لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو منانے کی گارنٹی کون دے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نااہلی اور ناکامیاں کب تک وفاق پورا کرتا رہے گا۔وزیر مملکت برائے قانون نے کہا کہ سہیل آفریدی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون نہیں کرتے اور نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل نہیں کررہے۔








