ٹومی پگٹ 10

سہ فریقی معاہدہ خطے میں جاری تنازعات کو ختم کرنے میں مدد دیگا، امریکہ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگٹ نے کہا ہے کہ لبنان، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان طے پانے والا سہ فریقی معاہدہ ایک واضح راستہ فراہم کرتا ہے جو خطے میں جاری تنازعات کے تسلسل کو ختم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگٹ نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ لامحدود تنازع کے چکر کو ختم کرنے کی کوشش ہے، جس کے تحت لبنان کی حکومت کی خودمختاری کو بحال کیا جا رہا ہے جبکہ اسرائیل کی سلامتی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق امریکہ کا مسلسل عزم ہے کہ لبنان کی حکومت کی صلاحیت اور ادارہ جاتی طاقت کو مضبوط بنایا جائے، اس عمل کے تحت ابتدائی طور پر ایسے پائلٹ زونز قائم کئے جا رہے ہیں جہاں لبنان اپنی خودمختاری دوبارہ قائم کرنا شروع کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں