سلمان اکرم راجہ 65

سلمان اکرم راجہ کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے پر بات کرنے سے گریز

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے اپنے استعفے سے متعلق بات کرنے سے انکار کردیا۔

منگل کومیں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے استعفے کا اعلان کیا ہے کیا وجوہات ہیں؟،اس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ابھی میں اس معاملے پر بات نہیں کروں گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے ٹویٹ کے ذریعے استعفے کا اعلان تو کردیا، پہلے بھی آپ نے استعفے کا اعلان کیا اور بعد میں واپس لے لیا،اس سوال پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ نو کمنٹس، ابھی اس معاملے پر کوئی بات نہیں کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں