امیر سعید ایروانی 23

سلامتی کونسل ایران کیخلاف بلا اشتعال حملے روکنے میں ناکام رہی: ایران کی شدید تنقید

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے سلامتی کونسل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف بلااشتعال حملے روکنے میں ناکام رہی ہے،

ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ سلامتی کونسل نے اس سنگین خلاف ورزی کے باوجود اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں، جس کی وجہ ایک مستقل رکن کی رکاوٹ ہے جو خود اس جارحیت میں شامل ہے۔

امیر سعید ایروانی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیلی حکومت اور وہ تمام فریق جو اس جارحیت میں معاون یا سہولت کار بنے انہیں اس سنگین جرم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی مکمل قانونی اور عالمی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ایسے جرائم پر سزا سے استثنیٰ نہ صرف متاثرین کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ یہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر دی جانے والی بے بنیاد اور بار بار دھمکیوں پر خاموش نہ رہے۔

ایرانی سفیر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ایک خطرناک مثال قائم کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں