سعودی عرب 16

سعودیہ کی کویت پر حملے، لبنان میں اسرائیل جارحیت کی شدید مذمت

ریاض (رپورٹنگ آن لائن) سعودی عرب نے کویت پر حملے کی شدید مذمت کی۔

سعودی عرب کا کہنا ہے ایران نے حملہ کرکے کویت کی خود مختاری اور عالمی قانون کی خلاف ورزی کی، سعودی وزارت خارجہ نے کویت کی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سکیورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات کی حمایت کی۔

سعودی عرب نے لبنان میں اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کی، لبنانی علاقوں پر صیہونی قبضے کو مسترد کردیا، سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے، طائف معاہدے کے تحت ہتھیار اٹھانے کا اختیار صرف لبنانی حکومت کے پاس ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ معاہدے پر عملدرآمد سے ہی لبنان میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں