ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا۔خطے کی حالیہ صورتحال، اس کے بین الاقوامی سلامتی اور اقتصادی اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سلامتی اور استحکام بڑھانے کے لیے کوششوں میں ہم آہنگی پر بھی بات کی گئی۔اس موقع پر وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العبیان اور یورپی یونین میں مملکت کی سفیر ھیفا الجدیع بھی موجود تھیں۔









