ریاض (رپورٹنگ آن لائن )سعودی وزارت خارجہ نے امریکی صدر جو بائیڈن کے القاعدہ کے دہشت گرد رہ نما ایمن الظواہری کو ایک کامیاب آپریشن میں نشانہ بنانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا کہ الظواہری دہشت گردی کے ان رہ نمائوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے امریکا،
سعودی عرب اور دنیا کے کئی ممالک میں دہشت گردی کی گھنانی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کی قیادت کی، جس کے بعد مختلف اقوام کے ہزاروں بے گناہ افراد اور سعودی شہریوں سمیت دوسرے مذاہب کے لوگوں کو قتل کیا گیا۔









