سرگودھا یونیورسٹی 36

سرگودھا یونیورسٹی پاکستان کی ٹاپ ٹین یونیورسٹیز میں شامل

سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)سرگودھا یونیورسٹی کو تعلیم و تحقیق میں شاندار کارکردگی پرپنجاب بھر کی پبلک سیکٹر کی جنرل یونیورسیز میں تیسرا نمبر ملنے پر پاکستان کی ٹاپ ٹین یونیورسٹیز میں شامل کر لیا گیا۔زرائع کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے سالانہ ریسرچ پروڈکٹویٹی رپورٹ میں سرگودھا یونیورسٹی کو گذشتہ دو سالہ عرصہ میں 135 فیصد اضافہ کے ساتھ پورے پنجاب میں تیسرے نمبر پر اور پاکستان بھر میں نویں نمبر پر دیکھا گیا۔

جس پر وائس چانسلر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے یونیورسٹی اساتذہ،انتظامی افسران کو مبارکباد کے ساتھ خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا کا ملک بھر میں ٹاپ ٹین پوزیشنز میں شامل ہونا اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں پنجاب میں تیسرے نمبر پر آنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں