اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نیکوئٹہ میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نیخود کش بمبار سمیت 6 حملہ آوروں کو جہنم واصل کرنے پر ایف سی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں، دہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سپیکر نے کہا کہ دہشت گردی پھیلانے والے شرپسند عناصر بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔









