اویس قادر شاہ 10

سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں جمہوری تاریخ کا روشن باب ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر کراچی میں پیش آنے والا سانحہ ملکی جمہوری تاریخ کا المناک واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی نے عوام میں نئی امید اور جمہوری عزم پیدا کیا، جبکہ سانحہ کارساز کے شہداء نے جمہوریت اور عوام کے حقِ حکمرانی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں جمہوری تاریخ کا روشن باب ہیں اور یہ سانحہ جمہوریت کے تحفظ کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا جمہوری مشن آج بھی ہماری جدوجہد کی بنیاد ہے اور شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں