اداکارہ ریشم 15

زندگی کو بھرپور انداز میں جینا چاہیے، ہر وقت اداس رہنا پسند نہیں’ریشم

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ مجھے ہر وقت اداس رہنے والے لوگ پسند نہیں ہیں، انسان کو زندگی بھرپور انداز میں جینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں خوش رہنے اور مثبت سوچ اپنانے کی کوشش کرنی چاہیے، ہر بات کو دل پر لینے سے انسان خود کو پریشانی میں مبتلا کر لیتا ہے۔

ریشم نے کہا کہ اگر آپ دوسروں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا نوٹس لینا شروع کر دیں گے تو آپ کبھی اپنی زندگی نہیں گزار سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کی اپنی زندگی اور اپنے مسائل ہیں، اس لیے دوسروں کی باتوں کے بجائے اپنی خوشیوں پر توجہ دینی چاہیے۔ ریشم نے کہا کہ ہمیں ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر حال کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی بہت مختصر ہے، اسے غیر ضروری پریشانیوں اور غم میں ضائع نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں