اسماعیل بقائی 19

رومی ذہن میں روم دنیا کا ناقابلِ تردید مرکز تھا، ایرانیوں نے یہ وہم توڑ دیا، اسماعیل بقائی

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ترجمان ایرانی دفتر خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ رومی ذہن میں روم دنیا کا غیر متنازع مرکز تھا، مگر ایرانیوں نے اس وہم کو توڑ کر رکھ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ جب مارکس جولیئس فلپس (فلپ عرب) مشرق کی طرف فارس کے خلاف لشکر لے کر گیا، تو یہ مہم رومی فتح پر ختم نہ ہوئی۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ فلپ عرب کی یہ مہم ساسانی شرائط پر قائم ہونے والے امن پر ختم ہوئی تھی، اور خود بادشاہ کو شرائطِ امن ماننی پڑی تھیں۔

واضح رہے کہ یہ انداز اسماعیل بقائی کی پہچان بن چکا ہے، وہ تہران یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر چکے ہیں اور اکثر ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو بیان کرنے کیلئے تاریخ اور ادب کا سہارا لیتے ہیں۔

ایک حالیہ مضمون میں بھی انہوں نے 12ویں صدی کے فارسی شاعر فرید الدین عطار کا حوالہ دیا اور کہا کہ جو تہذیب اپنے اصولوں کے ساتھ غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرے وہ زوال پذیر تہذیب ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں