تہران(رپورٹنگ آن لائن)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوان ایران کا دورہ کرینگے اور اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ شام کے تنازع پر بات چیت کریں گے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق قبل ازیں روس ، ترکیہ اور ایران شام میں 11سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کیلئے آستانہ امن عمل کی کوششوں کے طور پر حالیہ سالوں میں ملاقات کر چکے ہیں۔
یہ ملاقات ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی میزبانی میں ہو گی جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان یوکرین میں روسی جنگ کے بعد پہلی بار روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کرینگے۔









