رنبیر اور عالیہ 119

رنبیر اور عالیہ کی شادی کی خبروں پر سنجے دت کا جلد بچے پیدا کرنے کا مشورہ

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی خبروں پر سنجے دت نے رنبیر کپور کو انوکھا مشورہ دے دیا۔منا بھائی ایم بی بی ایس کے ہیرو سنجے دت نے بھارتی فیشن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر رنبیر شادی کر رہا ہے تو میں اس کے لیے بے حد خوش ہوں’۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران رنبیر کپور کو جلد بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیا اور خوشیوں بھری زندگی کی دعا بھی دی۔انہوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ میرے سامنے پیدا اور بڑی ہوئیں، شادی ایک وعدہ ہے جو دو لوگ آپس میں کرتے ہیں اور انہیں اس وعدے کو نبھانا ہوتا ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں