گورنر سندھ 10

دیوالی روشنی، امن، خوشی اور امید کا تہوار ہے، سید محمد نہال ہاشمی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے دیوالی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی روشنی، خوشی، امن اور امید کا تہوار ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی ہندو برادری ملک کی سماجی، ثقافتی اور قومی زندگی کا اہم حصہ ہے اور اس نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور قومی تعمیر میں قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کے وڑن کے مطابق پاکستان میں تمام شہریوں کو بلاامتیاز مساوی حقوق حاصل ہیں۔سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ دیوالی اتحاد، بھائی چارے، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کا پیغام دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں