شیر افضل مروت 9

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی میں 3 گروپ بنے ہوئے ہیں،شیرافضل مروت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی میں 3 گروپ بنے ہوئے ہیں،27ستمبر کو پی ٹی آئی کا مارچ نہیں ہو گا،کوئی تیاری نہیں۔

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ مشال یوسفزئی کے حوالے سے غصے کی وجہ یہ ہے انکا تعلق بشریٰ بی بی سے ہے، کوشش کی گئی کہ مشال یوسفزئی کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھاکہ مشال یوسفزئی کو ٹکٹ دیا جائے۔شیرافضل مروت نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اور جنید اکبر نے کہا مشال یوسفزئی تنقید کرتی ہے، مشال یوسفزئی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی، مشال یوسفزئی نے کہا تھا سلمان اکرم نے بانی کے سامنے ان سے معافی مانگی۔ انہوںنے کہاکہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کی لڑائی آج سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی میں پی ٹی آئی میں 3 گروپ بنے ہوئے ہیں، ایک گروپ سہیل آفریدی،دوسرا40،45ایم پی ایز اور تیسرا گروپ علی امین کا ہے، مارچ کے معاملے پر سہیل آفریدی تنہا ہوں گے، اختلافات ختم کرنے کے بعد مارچ کا اعلان کرنا چاہیے، اختلافات دشمنیوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہباز گل کو بانی پی ٹی آئی سے متعارف فیض حمید نے کرایا تھا، میرا خیال ہے فیض حمید نے بانی سے ملاقات کی تھی،اس پرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گرفتار ہوا تھا۔ انہوںنے کہاکہ علی امین نے پارٹی کو 72 کروڑ روپے دیئے،وہ کھالئے گئے،

نومبر کے متاثرین اور ضمانتوں کیلئے پیسے کہاں گئے،جواب سیکریٹری جنرل کو دینا چاہیے۔رکن اسمبلی نے کہاکہ تمام وکلاعلیمہ خان گروپ کے ہیں، بیرسٹر گوہر بانی کے وکیل نہیں،سلمان اکرم راجہ اور سلمان صفدر وکیل ہیں، سلمان صفدر نے 3 سال میں بے پناہ پیسے لئے ہیں، 27ستمبر کو پی ٹی آئی کا مارچ نہیں ہو گا،کوئی تیاری نہیں، تحریک انصاف میں کوئی نظم وضبط اور اتفاق نہیں۔شیرافضل مروت نے کہا کہ 27ستمبر کے مارچ پر علیمہ خان نے تحفظات کا اظہار کیا، سب کو غدار بنایا ہوا ہے،غداروں کے ساتھ کون سی قوم نکلے گی؟ 4اگست کو سہیل آفریدی اور محسن نقوی کی ملاقات ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں