خوشاب (رپورٹنگ آن لائن)خوشاب کی سیشن کورٹ نے 3 افراد کے قتل کے کیس میں 2 مجرموں کو 3، 3 بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے دونوں مجرموں پر 30، 30 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا جبکہ شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمے میں نامزد دیگر 3 ملزمان کو بری کر دیا۔پولیس کے مطابق 2022ء میں وین پر فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق اور 1 لڑکی زخمی ہوئی تھی۔مقدمے میں نامزد 1 ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو چکا ہے۔









