وزیراعظم شہبازشریف 116

حکومت کو بلوچستان کی محرومیوں کا احساس ہے،وزیراعظم

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو بلوچستان کی محرومیوں کا احساس ہے، ان محرومیوں کو دور کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے جمعہ 27 مئی کو وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی نے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں شاہ زین بگٹی نے انہیں پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ کی وبا سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ شاہ زین بگٹی اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو اور مشاورت ہوئی۔ بلوچستان میں ہیضہ کی وبا سے متعلق بات چیت میں وزیرِ اعظم نے مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وبا کے سدباب کیلئے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاو کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی بھی ہدایات جاری کی۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز انہوں نے کہا کہ حکومت کو بلوچستان کی محرومیوں کا احساس ہے، ان محرومیوں کو دور کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں