مفتاح اسماعیل 17

حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 30 فیصد لیوی لگا رہی ہے، مفتاح اسماعیل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 30 فیصد لیوی عائد کر رہی ہے جبکہ دیگر مصنوعات پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس نافذ ہے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت عالمی مالیاتی ادارے سے یہ کہہ سکتی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 18 فیصد تک رکھنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت 30 ہزار ارب روپے کے بجٹ میں سے 30 ارب روپے بھی نہیں نکال سکتی تو اسے حکومت کی ناکامی ہی قرار دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں