ٹرمپ 16

حزب اللہ نے اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے پہلی بار حزب اللہ سے بات کی ہے، انہوں نے اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں گفتگو جرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے جارہے ہیں، ممکن ہے کہ ہفتے کے آخر تک ایران امریکا مذاکرات میں کوئی پیشرفت ہو۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے بھی لبنان پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بمباری سے زیادہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی موثر ہے، مفاہمت کی یادداشت پر میرے دستخط کے بعد آبنائے ہرمز کھلے گی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے قریب ہیں، ایران کے ساتھ مذاکرات دنوں میں طے پاسکتے ہیں، ایران کی افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فرانس میں ہونے والے جی 7 اجلاس میں شرکت کروں گا، 14جون کو وائٹ ہاس میں یو ایف سی فائٹ کے بعد فرانس روانہ ہوں گا، وائٹ ہاس میں اس سطح کی فائٹس پہلے کبھی نہیں ہوئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں