یروشلم (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے الزام عائد کیا ہے کہ حزب اللہ کے اقدامات اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا باعث بن رہے ہیں۔نیتن یاہو نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران کہا کہ یہ سمجھنا چاہیے کہ حزب اللہ کی خلاف ورزیاں عملی طور پر جنگ بندی کی خلاف ورزی میں حصہ ڈالتی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز جنوبی لبنان کے سات دیہات کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ حزب اللہ کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا جواب دے گی۔فوج کے ترجمان نے ایکس پر کہا کہ حزب اللہ کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی روشنی میں، اسرائیلی فوج اس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے پر مجبور ہے۔









