پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر خضر حیات گوندل 103

جنرل ہسپتال کے پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر خضر حیات گوندل ڈائریکٹر شعبہ ایمرجنسی مقرر

لاہور(روپوٹنگ آن لائن) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر خضر حیات گوندل کو ڈائریکٹر شعبہ ایمرجنسی لاہور جنرل ہسپتال مقرر کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پروفیسر الفرید ظفر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ایک سرجن ڈاکٹر کو ایمرجنسی کا سربراہ مقرر کرنے سے اس شعبے کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں تشویشناک حالت میں مریض آتے ہیں جن کے علاج کیلئے ایک اچھے اور قابل ایڈمنسٹریٹر کی موجودگی ازحد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروفیسر خضر حیات گوندل کو ایمرجنسی وارڈ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے مکمل فری ہینڈ دیا گیا ہے تاکہ وہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی، سٹاف کی حاضری اور ڈسپلن کے معاملات بہتر طور پر چلا سکیں۔ پروفیسر الفرید ظفر نے ہسپتال کے تمام انتظامی ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ پروفیسر خضر حیات گوندل کی طرف سے کسی بھی تکنیکی یا انتظامی مسئلہ کی نشاندہی پر فوری طور پر اس کا حل نکال کر مریضوں کی خدمت کا اعلیٰ معیار قائم کیا جائے۔

اس موقع پر پروفیسر خضر حیات گوندل نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی وارڈ کے ہر شعبے میں موومنٹ رجسٹر رکھوایا جائے گا تاکہ سٹاف کی موجودگی سے متعلق کسی قسم کا مسلہ نہ پیدا ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایم ایس کا دفتر حکومت کی اوپن ڈور پالیسی کے مطابق مریضوں کے لیے ہر وقت کھلا رہنا چاہیے تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ ائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر شفت کاڈی ایم ایس اور نرسنگ سپروائزر انچارج ہر شعبے کا تفصیلی راؤنڈ کریں اور رجسٹر پر اپنے دستخط کریں۔

انچارج صاحبان راؤنڈ کے دوران نوٹ کیے جانے والے مسائل اور اپڈیٹس کے بارے میں ڈائریکٹر ایمرجنسی یا ایم ایس کو فوری طور پر رپورٹ کریں تاکہ مریضوں کو مشکلات سے بچایا جاسکے۔مریض اور ان کے لواحقین کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کے فون نمبرز 04299268817 اور03377803307 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں