سلمان علی آغا 14

جب ٹیم جیتے اور آپ کی پرفارمنس ہو تو اچھا لگتا ہے،سلمان علی آغا

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ جب ٹیم جیتے اور آپ کی پرفارمنس ہو تو اچھا لگتا ہے،شروع میں کچھ گیندیں کھیلنے کے بعد پچ اچھا لگا، مجھے لگا یہاں تین سو رنز بنانے پڑیں گے۔گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ کے پلیئر آف دی میچ سلمان علی آغا نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب ٹیم جیتے اور آپ کی پرفارمنس ہو تو اچھا لگتا ہے۔

سلمان علی آغا نے کہاکہ ڈومیسٹک کھیل کر آرہا ہوں، وہی فارم لگی ہوئی ہے، کافی خوش ہوں۔ انہوںنے کہاکہ میری تکنیک میں مسئلہ آرہا تھا، ڈومیسٹک میں جا کر اس پر کام کیا۔ سلمان علی آغا نے کہاکہ شروع میں کچھ گیندیں کھیلنے کے بعد پچ اچھا لگا، مجھے لگا یہاں تین سو رنز بنانے پڑیں گے
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں