امریکا 14

جاپان اور نیوزی لینڈ مفاہمتی یادداشت پر مستقل اور مؤثر انداز میں عملدرآمد کیلئے پر امید

ٹوکیو، آکلینڈ(رپورٹنگ آن لائن) دنیا کے مختلف رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے اور عالمی سطح پر استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے اس معاہدے کو بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مفاہمتی یادداشت پر مستقل اور مؤثر انداز میں عملدرآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ توقع رکھتی ہیں کہ آبنائے ہرمز میں آزاد اور محفوظ بحری آمدورفت کو یقینی بنایا جائے گا اور ایران کے جوہری پروگرام سمیت دیگر اہم معاملات پر حتمی معاہدہ جلد از جلد طے پا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے معاہدے پر تیزی سے عملدرآمد کی امید ظاہر کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کی بحالی کو اہم قرار دیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا تمام فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس مثبت پیش رفت کو برقرار رکھیں، اگرچہ صورتحال اب بھی نازک ہے، تاہم یہ کئی دہائیوں سے جاری چیلنجز کے حل کی جانب ایک تعمیری قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں