عدالت 13

جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف ساقی کو دھمکیاں دینے کا کیس، ملزم کونین شاہ کی ضمانت منظور

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف ساقی کو دھمکیاں دینے کے کیس میں ملزم کونین شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر عارف ساقی کو موبائل فون پر دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر میں ہوئی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف سچل تھانے میں پروفیسر عارف ساقی کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔عدالت نے ملزم کونین شاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں