عدالت 9

توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری دفاع ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود تین کنال سے زائد اراضی پر تعمیرات نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری دفاع کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہری خالد حبیب کی درخواست پر سماعت کی ۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق شہری خالد حبیب کی تین کنال سات مرلہ ملتان روڈ پر خالی پلاٹ پڑا ہے ، 1979ء وفاقی حکومت نے تین کنال سے زائد اراضی پر تعمیر نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کررکھا ہے ،2023ء میں ہائیکورٹ نے پلاٹ پر تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا ۔

عدالتی احکامات کے باوجود تاحال پلاٹ پر تعمیر نہیں کرنے دی جارہی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں