وزیراعظم 104

توقع ہے کراچی میں گیس کی قلت کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا،وزیراعظم کی ایوان میں یقین دہانی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں رمضان المبارک کے ایام میں گیس کی قلت کا نوٹس لیا ہے توقع ہے جلد ہی یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں آغا سید رفیع اللہ کے نکتہ ، کہ کراچی میں سحر وافطار کے دوران لوگوں کو گیس کی قلت کا سامنا ہے پروزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے اس شکایت کا نوٹس لے چکا ہوں، ہم نے اس ضمن میں اجلاس رکھا ہے توقع ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

اجلاس کے دوران وقفہ سوالات کے دوران قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے کہا کہ سرکاری گیلریوں میں وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران موجود نہیں ہوتے۔ سپیکر نے کہا کہ میں پہلے ہی اس حوالیسے ہدایت کر چکا ہوں کہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کا افسر وقفہ سوالات کے دوران گیلری میں موجود ہونا چاہیے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وہ اس مسئلہ کو حل کرائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں