سندھ ہائی کورٹ 11

ترکی جانے والے طالب علم کو آف لوڈ کرنے پر ہائیکورٹ میں درخواست

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں تعلیم کے حصول کے لیے ترکی جانے والے طالب علم کو ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ طالب علم حمزہ ترکی کی ایک یونیورسٹی میں داخلہ لے چکے ہیں، تاہم 20 اکتوبر کو ترکی روانگی کے وقت امیگریشن حکام نے اعتراض لگا کر انہیں آف لوڈ کر دیا تھا۔

وکیل کے مطابق طالب علم نے اب 20 نومبر کو دوبارہ ترکی روانہ ہونا ہے، لیکن امیگریشن حکام آف لوڈ کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتا رہے۔ امیگریشن حکام کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات اور طلب کردہ دستاویزات کوریئر کے ذریعے بھجوا دی گئی ہیں۔وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال جواب موصول نہیں ہوا، جواب ملتے ہی عدالت میں جمع کرا دیا جائے گا۔عدالت نے وفاقی حکومت اور متعلقہ حکام کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں