ٹرمپ 79

تجارتی معاہدہ کرلو ورنہ بہت زیادہ ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا، ٹرمپ کی یورپی یونین کو دھمکی

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو 4 جولائی تک تجارتی معاہدہ کرنے کی مہلت دیتے ہوئے ساتھ ہی ٹیرف میں اضافے کی دھمکی بھی دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ 4 جولائی تک منظور کرے، بصورت دیگر اسے بہت زیادہ ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب یورپی قانون ساز اور حکومتیں اس معاہدے پر حتمی اتفاق کرنے میں ناکام رہیں۔ٹرمپ نے یورپی کمیشن کی صدر سے بات چیت کے بعد اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ میں نے انہیں ہمارے ملک کی 250ویں سالگرہ تک مہلت دی ہے، ورنہ ان کے ٹیرف فورا بہت زیادہ کر دیے جائیں گے۔

یہ صورتحال یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا کر سکتی ہے، کیونکہ دونوں فریقین پہلے ہی کئی اقتصادی معاملات پر اختلافات رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ سے امریکا درآمد کی جانے والی کاروں اور ٹرکوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں